اک آرزو نے بے چین کیے رکھا ہے
اک آرزو نے بے چین کیے رکھا ہے
کاش معلوم ہوتا کہ وہ آرزو کیا ہے
رات کے قیام اور تہجد میں سجدوں پہ سجدے
دل شکستہ! بتا بھی دو کہ جستجو کیا ہے؟
میں نے اک سجدۂ بیتاب سے راضی خدا کو کیا
بتاؤ کہ وہ عبادت گزار شیخ مرے روبرو کیا ہے؟
ان کی اداؤں پر تو سارا جہاں مرتا ہے
کوئ پوچھے کہ یہ حسن بےآبرو کیا ہے؟